بلوچستان: مظاہرہ کرنیوالے زرعی کالج کے طلبا گرفتار
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے باہر مظاہرہ کرنے والے زرعی کالج کے دو درجن سے زائد طلبا کو پولیس نے حراست میں لے۔ لیا زرعی کالج کے طلبا جن کاتعلق طلبا تنظیم پشتخوا اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سے ہے اسمبلی کے باہر کالج کو اپ گریڈ کرنے ، ایم ایس سی کی کلاسز بحال کرنے ، زرعی کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور زرعی کالج میں سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کررہے تھے کہ پولیس نے ان کو وہاں سے چلے جانے کو کہا لیکن طلبا کا اصرار تھا کہ اسمبلی سیشن میں موجود وزرا ان کو یقین دہانی کرائیں کہ مطالبات پر عمل درآمد ہوگا۔ پولیس نے طلبا کو مظاہرہ جاری رکھنے پر گرفتار کرلیا۔
شکریہ جنگ