Author Topic: میٹرک بورڈ آفس کراچی میں جعلی مارکس شیٹ کیلئے لسانی تنظیم کا اسٹال  (Read 1939 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک بورڈ آفس کراچی میں جعلی مارکس شیٹ کیلئے لسانی تنظیم کا اسٹال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ آفس پر لسانی تنظیم کا اسٹال جعلی اسناد بنانے اور طلبا سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹرک بورڈ آفس اور HMC گرلز کالج کے درمیان لسانی تنظیم نے اسٹال لگایا ہوا ہے جوبورڈ آفس آنے والے طلبا سے ان کے مسائل حل کرنے کے نام پر 500 سے 1000 روپے تک وصول کیے جارہے ہیں جبکہ میٹرک کی جعلی سند 10 ہزار روپے میں بیچ رہے ہیں۔ اسٹال پر کام کرنے والے لوگوں نے کہا کہ انہیں یہ اسٹال نارتھ ناظم آباد ٹاﺅن کے لوگوں نے ٹھیکہ پر دیا ہے جن سے ماہانہ حساب کتاب ہے۔ اس موقع پر موجود اسٹال پر کھڑے طلبہ نے ”جسارت“ کو بتایا کہ بورڈ آفس کے کاﺅنٹر پر لمبی لائن اور کلرکوں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے ان لوگوں نے ہمارا کام کیا اور ایک ہفتے کے بعد ہمیں بلایا اور اب ہم سے 1000 روپے طلب کر رہے ہیں۔ بلدیہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ریحان اور ناظم آباد کے کاشف نے بتایا کہ سند بنانے کے لیے انہوں نے ہم سے 10 ہزار روپے لیی‘ ایک مہینہ گزر گیا لیکن ابھی تک سند نہیں دی ہیں۔ اسٹال کے لوگ HMC گرلز کالج میں آنے والی طالبات کو بھی پریشان کر رہے ہیں۔ کالج کی طالبات شگفتہ اور نسرین نے بتایا کہ یہ اسٹال ہمارے کالج کے ساتھ گزشتہ 3 ہفتوں سے لگا ہوا ہے اور مذکورہ افراد طالبات کو آتے جاتے تنگ کر رہے ہیں‘ کالج انتظامیہ کو بھی یہ بات بتائی ہے لیکن مسئلے کے حل کے لیے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ سارے معاملات JPI کالج سے چلائے جارہے ہیں۔

      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"