Author Topic: ہما را کرا چی فیسٹول میں روزنامہ جنگ اور جیو نے جس طرح تعاون کیا اس کے شکرگزار  (Read 1310 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  ہما را کرا چی فیسٹول میں روزنامہ جنگ اور جیو نے جس طرح تعاون کیا اس کے شکرگزار ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام سٹی ناظم نسرین جلیل نے کہا ہے کہ معاشرے کو سدھارنے میں ”جنگ“ اہم کردار ادا کررہا ہے، کرا چی کی تاریخی، ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں ہما را کرا چی فیسٹول میں روزنامہ جنگ اور جیو نے جس طرح تعاون کیا اس کے شکرگزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ گروپ کے زیر اہتمام ہما را کرا چی فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ پر دیئے گئے عشائیے کے موقع پر مہما ن خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گروپ مینجنگ ڈائریکٹر مارکیٹنگ سرمد علی نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈنر میں عمائدین شہر، ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ نسرین جلیل نے مزید کہا کہ ہما ری خواہش ہے کہ آئندہ سال جب ہمارا کر اچی فیسٹول منایا جائے اس میں ہر فرد حصہ لے، ہم دیگر چینلز سے بھی توقع رکھیں گے کہ وہ جیو کی طرح سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ار باب اقتدار اور حکومتوں کا بھی فرض ہے کہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹول ہما را کرا چی فاؤنڈیشن کے تحت منایا گیا۔ میں فاؤنڈیشن کی صدر ہوں، گورنر صاحب اور دیگر نے اس کی سرپرستی کی۔ فاؤنڈیشن میں شہر کے تمام اداروں کے نمائندے ممبر ہیں، فاؤنڈیشن کا براہ راست سٹی گورنمنٹ سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ آئند ہ اس سلسلے میں کوئی پروگرام یا آئیڈیا شیئر کرنا چاہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"