Author Topic: سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پورٹل قائم  (Read 242 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پورٹل قائم
حکومت پنجاب نے سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹرل پورٹل قائم کردیا۔ہر سکول کورونا ایس او پیز سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر پورٹل پر رپورٹ کرے گا

لاہور: تفصیل کے مطابق پورٹل پر ہر سکول کا لاگ ان پروفائل مرتب کردیا گیا ہے ۔سکول سربراہان صبح 11 بجے سے قبل پورٹل پر رپورٹ کریں گے ۔تمام اضلاع کے ڈی ای او سیکنڈری پورٹل کے فوکل پرسنز ہونگے ۔پورٹل پر غیر رجسٹرڈ سکولز بارے ڈی ای او سیکنڈری معلومات فراہم کریں گے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کورونا سے متعلق رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ بھی جلد تشکیل دے دی جائے گی۔پورٹل کے حوالے سے صوبہ بھر کے فوکل پرسنز کو آج 28 اکتوبر کو تربیت دی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 28 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"