یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ آج 34 ہزار بچوں کا ٹیسٹ ہوگا
فیصل آباد: یو ای ٹی کا پہلی بار آن لائنئو انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ، کورونا وائرس کے پیش نظر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا انٹری ٹیسٹ لینے کی ذمہ داری ورچوئل یونیورسٹی کے سپرد کیا گیا ہے ۔ فیصل آباد کے 3 کیمپسز سمیت صوبہ بھر کے 107 کیمپسز میں 34 ہزار بچوں سے آن لائن انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔تمام کیمپسز میں روزانہ چار سیشنز میں سوشل ڈسٹنس کے تحت ٹیسٹ لیا جارہا۔ کورونا ایس او پیز کے تحت انٹری ٹیسٹ 6 اگست تک مکمل کئے جائیں گے ۔کنٹرولر امتحانات فیصل شاہ اور کیمپس منیجر نے ٹیسٹ مرکز کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 اگست 2020 کو شائع ہوئی