Author Topic: یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے کی شکایات پر تحقیقات  (Read 490 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
UET Entry Test Papers Leaking Investigations

یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے کی شکایات پر تحقیقات
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پیپر لیک ہونے پر یو ای ٹی سے جواب طلب کر لیا
محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نےیونیورسٹی آف انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے پیپر لیک ہونے سے متعلق جواب طلب کر لیا،
اس حوالےسےایچ ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تین روز کے اندر جواب جمع کروائیں ،
یو ای ٹی میں اسلامیات پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے کی شکایات موصول ہائی تھیں ،اس بارے میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے ۔ جو اس بارے میں چھان بین کر کے جواب تیا رکرے گی


Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پی ایچ ڈی اسلامیات کا پرچہ لیک، تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل
وائس چانسلریونیورسٹی آف انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےپی ایچ ڈی اسلامیات کے پرچہ لیک آئوٹ کیس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔دو رکنی انکوائرری کمیٹی کے کنونئیر ڈین نیچرل سائنسز ڈاکٹر نوید رمضان ہونگے۔جبکہ فزکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق ممبر ہونگے۔انکوائری کمیٹی10روز کے اندر رپورٹ جمع کرائے گی۔