Author Topic: انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس  (Read 376 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس
 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سینٹر آف ایکسی لینس ان واٹر ریسورس انجینئرنگ کے بورڈ آف گورنرز کا 74 واں اجلاس ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اہم تجاویز اور منصوبوں پر غور کیا گیا۔
ڈائریکٹر سی ای ڈبلیو آر ای نے رواں برس سینٹر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ، انہوں نے ریسرچ ، پبلیکشن ،طلبا کے داخلوں ، کامیابیوں اور واٹر ٹیکنالوجی سے متعلق سینٹر کا کام کا جائزہ پیش کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے سینٹر کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں کارکردگی کی مزید بہتری کی امید کا اظہار بھی کیا۔بورڈ آف گورنر نے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے الاونسز ،ہاوس ریکوزیشن الاونس اور پی ایچ ڈی فیس کے حوالے سے یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں سلیکشن بورڈ کے ماہرین کے ناموں کی منظوری بھی دی گئی۔ڈائریکٹر سی ای ڈبلیو آر ای پروفیسر ڈاکٹر نور محمد خان نے بطور ممبر/ سیکرٹری اجلاس میں شرکت کی۔