Author Topic: یو ای ٹی لاہور میں نیشنل آئیڈیا بینک کی تقریب تقسیم انعامات  (Read 446 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
National Idea Bank Awards Ceremony at UET Lahore

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں نیشنل آئیڈیا بنک کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب تقسیم انعامات
 صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ نیشنل آئیڈیا بینک کا مقصد تعلیمی اداروں ، صنعت اور مارکیٹ کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانا ہے ۔تاکہ بہتر انداز میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔وہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں نیشنل آئیڈیا بنک کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور ، یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔