PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 05, 2020, 01:52:11 PM

Title: تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل ڈینگی کی صفائی کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
Post by: sb on September 05, 2020, 01:52:11 PM

تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل ڈینگی کی صفائی کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی اداروں کو کھولنے سے قبل ہیلتھ اتھارٹی سے ڈینگی کی صفائی کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں میں محکمہ صحت کی اجازت کے بغیر ڈینگی سپرے پر پابندی عائد کردی گئی ،محکمہ تعلیم کے افسروں نے آج باقاعدہ میٹنگ طلب کرلی ، محکمہ تعلیم کی مشاورت سے تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے سے قبل ڈینگی کی صفائی کروائی جائے گی جس کیلئے ہیلتھ اتھارٹی نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔ انسداد ڈینگی مہم کے ضلعی انچارج ڈاکٹر معیز نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر سکولز کھولنے سے پہلے ڈینگی کی صفائی کرینگے جس کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد سکول کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ تعلیمی اداروں کے ساتھ دیگر پبلک اداروں میں بھی یہی پالیسی نافذ العمل ہوگی، ہیلتھ محکمہ کی اجازت کے بغیر ڈینگی سپرے پر پابندی ہوگی، ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کیلئے آئندہ ہفتے ڈینگی ڈے منایا جارہا ہے جس میں آگاہی کیلئے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیاکی ویب سائٹ پر مورخہ 05 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی