Author Topic: سندھ میں نویں اور گیارہویں کے امتحانات کے لئے تعلیمی کیلنڈر منظور نہیں ہوسکا  (Read 1614 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

سندھ میں نویں اور گیارہویں کے امتحانات کے لئے تعلیمی کیلنڈر منظور نہیں ہوسکا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے آئندہ نویں اور گیارہویں کلاسوں کے امتحانات کے لئے نئے طرز کے پرچوں کی منظوری کے باوجود ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوسکا کہ یہ امتحانات کب ہونگے۔ اس فیصلے کے التوا کا بنیادی سبب یہ بتایا جا رہا ہے کہ ابھی تک سندھ میں صوبائی محکمہ تعلیم نے تعلیمی کیلنڈر کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ یاد رہے کہ اگست سے شروع ہونے والے موجودہ تعلیمی سال کو 9 مئی کے وفاقی وزارت تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل کر کے اپریل میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے تاہم اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں کو اپنے طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنا تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ باقی تمام صوبوں نے یہ حکم جاری کر دیئے ہیں لیکن سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ابھی تک ایسا حکم نامہ جاری نہیں کیا جا سکا ہے، جس کی وجہ سے سندھ کے تعلیمی بورڈز کے اجتماعی فورم نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا کہ نویں دسویں کے امتحان اور اس کے بعد گیارہویں و بارہویں کے سالانہ امتحانات سال 2009ء کب سے شروع ہوں اور اس کے لئے امتحانی فارمز طلب کرنے کی کیا تاریخیں مقرر کی جائیں۔ قبل ازیں یہ امتحان بالترتیب اپریل اور مئی میں ہوئے تھے جو اس سال بدل کر میٹرک کے امتحان مارچ اور فرسٹ ایئر انٹر کے امتحان اپریل میں کئے جانا چاہئے تھے۔



شکریہ جنگ