PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: AKBAR on January 26, 2009, 10:18:29 AM

Title: اسکول اساتذہ کی 20 ہزار اسامیوں پر بھرتی کیلئے سندھ یونیورسٹی تحریری ٹیسٹ لینے ک
Post by: AKBAR on January 26, 2009, 10:18:29 AM

اسکول اساتذہ کی 20 ہزار اسامیوں پر بھرتی کیلئے سندھ یونیورسٹی تحریری ٹیسٹ لینے کے24 گھنٹے کے اندر یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر نتائج جاری کر دیئے جائیں گے

اسکول اساتذہ کی 20 ہزار اسامیوں پر بھرتی کیلئے تیاریاں، ایک لاکھ90ہزار درخواستیں موصل

   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہٴ تعلیم نے سندھ میں اسکول اساتذہ کی 20 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سیکریٹری تعلیم سندھ رضوان میمن نے ”جنگ“ کو بتایا کہ ایک لاکھ90 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ سندھ یونیورسٹی ان امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ لے گی اور تحریری ٹیسٹ لینے کے24 گھنٹے کے اندر یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر نتائج جاری کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریری ٹیسٹ میں60 فیصد نمبر لانا ضروری ہوں گے اور 60 فیصد سے کم نمبر لانے والے امیدواروں کو تقررنامے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ یونیورسٹی نے ہم سے تحریری ٹیسٹ کی تیاری کے لیے6 ہفتے مانگے ہیں۔    



شکریہ جنگ