Author Topic: گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور میں ‘بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی پر ورکشاپ  (Read 313 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور میں ‘بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی پر  ورکشاپ
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور میں ڈگری لیول بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی پروگرام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے ورکشاپ ہوئی جس میں آئوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن اینڈ اسسمنٹ سسٹم پر ٹریننگ اور بریفنگ دی گئی ۔
 پروگرام کے مہمان خصوصی چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل انجینئر امتیاز حسین گیلانی ، منیجنگ ڈائریکٹر (کے پی ٹیوٹا) انجینئر سجاد علی شاہ، جی سی ٹی پشاور (آئی ایم سی) کے چیئرمین مقصود انور، ڈائریکٹر (کے پی ٹیوٹا)صادق اورکزئی، پرنسپل جی سی ٹی پشاور انجینئر بادشاہ منیر کے علاوہ جی سی ٹی پشاور، ایبٹ آباد، سوات، بنوں، ڈی آئی خان، نوشہرہ اور کوہاٹ کے پرنسپل بی ٹیک کے چیئرمین اور اساتذہ نے شرکت کی۔ پرنسپل جی سی ٹی پشاور انجینئر بادشاہ منیر نے اپنے افتتاحیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا۔
اس کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر (کے پی ٹیوٹا)انجینئر سجاد علی شاہ نے پروگرام کی اہمیت کے بارے میںاور (کے پی ٹیوٹا)کی کوالٹی امپرومنٹ کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں اظہار خیال کیابعد ازاں چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل نے بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی اہمیت کو ابھارنے اور نیشنل لیول پر مختلف اداروں میں ان کی بھرتی کیلئے سیٹوں کے تعین کے بارے میں اپنے اظہار خیال کیا
اور نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے پراسس کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ اس پراسس کے بعد بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے ڈگری ہولڈر بین الاقوامی سطح پر مانا اور جانا جائیگا۔ جی سی ٹی پشاور (آئی ایم سی ) کے چیئرمین مقصود انور نے کالج ہٰذا میں وقتاً فوقتاً کئے گئے اقدامات کے بارے میں حاضرین کو آگاہی دی۔
آخر میں منیجنگ ڈائریکٹر (کے پی ٹیوٹا)انجینئر سجاد علی شاہ نے چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل انجینئر امتیاز حسین گیلانی کو ادارے کی طرف سے شیلڈ پیش کی اور ٹریننگ کا آغاز کیا ۔ کالج ہٰذا کے وائس پرنسپل انجینئر سید قاسم شاہ نے فورم کو آگاہی دی ۔