Author Topic: اسلامی انقلاب کیلئے تمام توانیاں بروئے کار لائینگے،اعجاز ثاقب  (Read 2063 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
اسلامی انقلاب کیلئے تمام توانیاں بروئے کار لائینگے،اعجاز ثاقب
بنوں( 27 دسمبر) جمعیت طلباء اسلام کے ضلعی صدر اعجاز ثاقب نے کہاکہ عصری تعلیمی اداروں سے مخصوص طبقوں کی اجارہ داری اورغنڈہ گردی کا خاتمہ کر کے امن و سلامتی اور سکون کی مثال اور گہوارہ بنانے کا تہیہ کررکھاہے۔ جمعیت طلباء اسلام معاشرے سے کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے اور کتاب اللہ کی بالادستی قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ کارکن جے ٹی آئی پلیٹ فارم کے ذریعے اسلامی انقلاب برپا کرنے کیلئے تمام تر توانیاں بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے مذید کہاکہ ہماری جماعت مخلوط طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے اوروطن عزیز میں اسلامی تعلیم کے نفاذ اورطلباء حقوق کے تحفظ کیلئے عملی جد وجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے علاقہ سورانی میں اپنی رہائش گاہ کے مقام پر اخباری نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔