Author Topic: ڈاؤ یونیورسٹی کراچی میں پوائنٹ بسیں بندکرنے سے بیشتر طلبہ صبح کی کلاس نہیں لے سک  (Read 1786 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈاؤ یونیورسٹی کراچی میں پوائنٹ بسیں بندکرنے سے بیشتر طلبہ صبح کی کلاس نہیں لے سکے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی نے طلبہ کیلئے اپنے پوائنٹ بندکر دیئے۔ پوائنٹ بند ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی میں بدھ کے روز طلباء کی حاضری بہت کم رہی، بیشتر طلبہ صبح کی کلاس نہیں لے سکے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پوائنٹ 15 دن کیلئے بندکر دیئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوائنٹ کی بسیں پرانی ہونے کے باعث اب چلنے کے قابل نہیں رہی ہیں۔ انتظامیہ نے پوائنٹ چلانے کیلئے30 نئی بسیں 3 ماہ قبل خریدی ہیں۔ انتظامیہ نے ان بسوں کو پرائیویٹ کنٹریکٹرکے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ان بسوں کی رجسٹریشن وغیرہ مکمل ہو چکی ہے اور نمبر پلیٹس بھی لگ چکی ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ ان بسوں کو 15 دن کے بعد چلائے گی یہ بات غور طلب ہے۔ واضح رہے کہ طلبا نے انتظامیہ کے رویّے پر شدید غم اور غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پوائنٹ چلانے میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔ طلبہ نے صوبے کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"