Author Topic: راولپنڈی بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات، میڈیکل طالبہ کی پہلی پوزیشن  (Read 378 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

راولپنڈی بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات، میڈیکل طالبہ کی پہلی پوزیشن
راولپنڈی : راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (انٹرمیڈیٹ ) کے سالانہ امتحانات 2019کے نتائج میں فوجی فائونڈیشن ہائرسیکنڈری سکول فار گرلز چکوال کی طالبہ عزہ شکیل نے 1044نمبر حاصل کر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، کیڈٹ کالج کلرکہار کے طالب علم سیف اللہ 1037نمبر لیکر دوسرے ، پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سیٹلائٹ ٹائون کے طالب علم احمد حسن خان 1030نمبر حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے، راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی طرف سے جاری پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی تفصیلات کے مطابق پری انجینئرنگ بوائز میں احمد حسن خان 1030نمبر حاصل کر کے پہلے، عمر صاحب خان 1027نمبر لیکر دوسرےمحمد فہم عمران 1024نمبر لیکر تیسرے، پری میڈیکل بوائز میں سیف اللہ 1037نمبر لیکر پہلے، محمد معیز 1023 نمبروں کے ساتھ دوسرے محمد احمد ہارون جنجوعہ 1020 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔جنرل سائنس طالبات میں طیبہ حفیظ 1026نمبر حاصل کر کے پہلے، بینش شکیل 1021نمبر لیکر دوسرے، افشاں لیاقت اور رمشا لیاقت 984نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہیں، پری میڈیکل طالبات میں عزہ شکیل 1044 نمبر حاصل کرکے پہلی، رمیشہ واجد ، ربیعہ یاسین ، توسین کلثوم 1028 نمبر وں کے ساتھ دوسرے جبکہ جویریہ شاہین 1027نمبر لیکر تیسرے،پری انجینئرنگ طالبات میں تبریک محمد 1012نمبر لیکر پہلے
امینہ اشرف 1002 کے ساتھ دوسرے جبکہ مدیحہ عمیر ملک 998نمبر حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہیں، ہیومیٹیز طالبات میں اقضیٰ نسرین 937نمبر لیکر پہلے اقراء بی بی 930کے ساتھ دوسرے حفیظہ عتیقہ عمران 923نمبر لیکر تیسرے، کامرس گروپ بوائز میں فصیح اقبال 967نمبر لیکر پہلے، عبداللہ طارق 906لیکر دوسرے حسن علی خالد 903نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہے، جنرل سائنس گروپ بوائز میں طلحہ منیر 994نمبروں کے ساتھ پہلے ، حافظ محمد حذیفہ 974نمبر لیکر دوسرے زین علی شاہ 972نمبروں کے ساتھ تیسرے، ہیومینٹیز بوائز میں سیف اللہ 914نمبروں کے ساتھ پہلے حسن رفیق 911نمبر لیکر دوسرے محمد اظہر 904نمبر حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے ۔گورنمنٹ وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن راولپنڈی میں آج (بدھ) کو پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں انہیں میڈلز اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ راولپنڈی 05 ستمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"