Author Topic: گومل یونیورسٹی میں امتحانات 10 اکتوبر سے شروع ہوں گے  (Read 4036 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
گومل یونیورسٹی میں امتحانات 10 اکتوبر سے شروع ہوں گے

ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)گومل یونیورسٹی کی چیئرمین کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید خان Gomal Universityکی زیر صدارت ہوا۔ جسمیں فیصلہ کیا گیا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یونیورسٹی 28 ستمبر بروز سوموار سے دوبارہ کھل جائے گی ۔ جبکہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ٹرم اور سالانہ امتحانات 10 اکتوبر سے منعقد ہونگے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کے گریجویٹ سطح کے پروگراموں میں داخلے 12 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق نے بتایا کہ بی اے، بی ایس سی کے امتحانات کا نتیجہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں جاری کر دیا جائیگا۔ جس پر چیئرمین کونسل نے فیصلہ کیا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں پوسٹ گریجویٹ سطح کے پروگراموں میں بھی داخلے شروع کر دئیے جائینگے۔ جو 10 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
شکریہvofp.pk