PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 09, 2019, 02:25:12 PM

Title: ٹیکسٹ بک بورڈ، کتابوں کے مسودات کی چیکنگ کا کام آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
Post by: sb on August 09, 2019, 02:25:12 PM

ٹیکسٹ بک بورڈ، کتابوں کے مسودات کی چیکنگ کا کام آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں افرادی قوت کی کمی کو دیکھتے ہوئے کتابوں کے مسودات کی چیکنگ کام آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ 5 ہزار کتابوں کے مسودے این او سی کے منتظر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی ٹی بی کی جانب سے ایک طرف اشاعتی اداروں اور سکولوں کو وارننگ دی جارہی ہے کہ وہ پی سی ٹی بی سے منظوری کے بغیر کتابیں سکولوں میں نہیں لگائیں گے اور نہ ہی اشاعتی ادارے کتابیں چھاپیں گے ۔ تاہم طباعتی اداروں کی جانب سے مسودے تو جمع کرا دیے گئے مگر مسودوں کی چیکنگ اور منظوری کا کام افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے التوا میں پڑ گیا ۔ اس وقت تک پی سی ٹی بی کے پاس پانچ ہزار سے زائد مسودے پڑے ہیں لیکن ان کو این او سی جاری کرنے کا معاملہ سست روی کا شکار ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں صرف تین سو کتابوں کے مسودوں کو ہی این او سی جاری کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق منظوری کے لئے اس وقت پی سی ٹی بی کے پاس صرف 50 ماہرین کی ٹیم موجود ہے ۔ ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ محمد اختر نے کہا ہے کہ آؤٹ سورس کرنے سے کام میں جلدی آئے گی ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 09 اگست 2019ء کو شائع