Author Topic: 82 ہونہار طالبات میں 62 لاکھ پچاس ہزار روپے کے چیک تقسیم  (Read 344 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

82 ہونہار طالبات میں 62 لاکھ پچاس ہزار روپے کے چیک تقسیم
فیصل آباد: گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں بی ایس کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی 82 ہونہار محنتی طالبات میں 62 لاکھ پچاس ہزار روپے کے ایچ ای سی نیڈ بیسڈ سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے ۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے سکا لرشپ حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک دی اور کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں تاکہ بہترین گریڈز کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کرکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ کواڈینٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسز غزالہ سہیل، کواڈینٹر سوشل سائنسز مسز فرزانہ ہاشمی ، کوارڈینیٹر اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ مسز شبانہ فخر اور سٹوڈنٹ فنانشل ایڈ آفیسر اسما ظہیر بھی موجود تھیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن میں مورخہ 09 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"