Author Topic: لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات میں ڈیوٹی دینے والا عملہ معاوضوں سے محروم  (Read 475 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات میں ڈیوٹی دینے والا عملہ معاوضوں سے محروم
لاہور: لاہور بورڈ کےتحت نہم ودہم جماعت کےامتحان میں ڈیوٹی دینےوالا عملہ معاوضوں سےمحروم، تین ماہ گزرنے کے باوجود معاوضوں کی ادائیگی ممکن نہ ہوسکی، رواں سال امتحانات میں تین ہزار سےزائد ملازمین نے ڈیوٹیاں انجام دی تھیں۔


تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت نہم و دہم جماعت کے امتحان میں ڈیوٹی دینےوالا عملہ معاوضوں سےمحروم ہے۔ امتحانات کا انعقاد مارچ کے مہینے میں کیا گیا تھا۔ امتحانی عملے کا کہنا ہے کہ معاوضوں کی ادائیگی فی الفور کی جائیں۔ عید سے قبل ادائیگیاں نہ کی گئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ معاوضوں کی ادائیگی کے لیے چیک تیار ہیں۔ تصدیق کے بعد امتحانی عملہ کو معاوضہ ادا کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ لاہور بورڈ کے زیر انتظام جاری میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کے لیے سب ایگزامینر کم پڑ گئے، ہیڈ ایگزامینر پریشان، نتائج بھی لیٹ ہونے کا خدشہ، کنٹرولرامتحانات انفاز احمد کا کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کے مطابق مارکنگ سنٹرز میں اضافی سب ایگزمینرز تعینات ہیں ،نتائج میں تاریخ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 نیوز کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"