PakStudy :Yours Study Matters

Colleges, Universities and Research Institutions in Pakistan => Colleges In Karachi => Topic started by: sb on May 22, 2009, 08:14:45 AM

Title: کراچی طالبات سے زیادتی کرنیوالا ٹیچر گرفتار
Post by: sb on May 22, 2009, 08:14:45 AM

کراچی طالبات سے زیادتی کرنیوالا ٹیچر گرفتار

کراچی: نیو کراچی رعنا لیاقت علی گرلز سیکنڈری اسکول کی طالبات سے زیادتی کرنے والے ٹیچر کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا مگر مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نیو کراچی سیکٹر فائیو جے کے گرلز اسکول کا ٹیچر نسیم پرویز طالبات کو نشہ آور شربت پلاکر انہیں ہوس کا نشانہ بناتا ہے اور اسی طرح ساتویں جماعت کی طالبہ روبی کے ساتھ بھی کیا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوچکی ہے۔ دوسری طرف علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ٹیچر نسیم پرویز اس سے قبل بھی تین طالبات کے ساتھ ذیادتی کرچکا ہے۔ تاہم پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریز کررہی ہے۔
      شکریہ جنگ