Author Topic: ڈاومیڈیکل کالج کراچی کے سابق طلب علموں کی کوشش سے سینٹرل لیبارٹری کا افتتاح  (Read 1267 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈاومیڈیکل کالج کراچی کے سابق طلب علموں کی کوشش سے سینٹرل لیبارٹری کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہفتہ کو سول اسپتال کراچی میں سینٹرل لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ یہ لیبارٹری ڈاو¿میڈیکل کالج کراچی کے 1983ءکی بیچ کے پاس ہونے والے ڈاکٹروں نے مشترکہ کوششوں سے قائم کی ہے جس پر مجموعی طور پر 9 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ یہ لیب کمپیوٹرائزڈ ہے جو کہ تشخیص کے لحاظ سے ایک اہم لیب ہے اور ملک کے بہترین اسپتالوں میں موجود جدید لیب کی طرح یہ لیب بھی تمام سہولتوں سے مزین ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈاو¿ میڈیکل کالج کے سابق طالب علموں کی طرف سے اس قسم کی پیش رفت ایک نیک قدم ہے جبکہ دیگر مخیر حضرات کو بھی آگے بڑھ کر غریب اور ضرورتمند مریضوں کی مدد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام حضرات کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر سعید قریشی اور دیگر حضرات کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس لیب میں تمام ٹیسٹ کئے جائیں اور لیب کو چلانے کیلئے اس کے اخراجات کے واسطے حکومت سندھ مکمل تعاون کرے گی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری صحت سندھ محمد ہاشم زیدی، سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر سعید قریشی، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر صدیق ابو بھائی، معاون خصوصی وقار مہدی، ڈاو¿ میڈیکل کالج کے اساتذہ، اسپتال کے ڈاکٹروں وعملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"