Author Topic: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب  (Read 265 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللّٰہ عباسی نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھری داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی ترقی ملازمین اور فیکلٹی کی محنت کا نتیجہ ہے جس نے گزشتہ 8سال میں میرا انتہائی خوشدلی سے میرا ساتھ دیا تاکہ میں اس تعلیمی ادارے کو اپنےپیروں پر کھڑا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کے مرکزی آڈیٹوریم میں آفیسرز اور غیر تدریسی عملے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں آفیسرز اور ملازمین نے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے ’تمغہ امتیاز‘ میں نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر آفیسرز کے نمائندے آصف علی سندیلو اور غیر تدریسی ملازمین کی ایسوسی ایشن کے صدر رشید گوپانگ ، سیکرٹری جنرل مجیب سہتو کی قیادت میں مرکزی لان سے آڈیٹوریم تک نکالی گئی ریلی میں وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللّٰہ عباسی سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔