Author Topic: پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی سلور جوبلی تقریبات  (Read 480 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی سلور جوبلی تقریبات

ْراولپنڈی: پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی6 روزہ سلور جوبلی تقریبات آج پیر22 نومبرسے شروع ہوں گی جبکہ27 نومبربروزہفتہ تک جاری رہنے والی تقریبات میں رنگا رنگ پروگرامز پیش کئے جائیں گے نیز ایلومینائی ڈی26 نومبربروزجمعہ کو ہوگاجس میںایلومینائی کی شرکت با لکل فری ہوگی لہٰذا یونیورسٹی ایلومینائی سے کہا گیا ہے کہ وہ بغیر فیس کے ایلومینائی ڈے میں شرکت کیلئے یونیورسٹی ویب سائٹ www.uaar.edu.pk پر جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروالیں اوران شایان شان تقریبات میں رونق افروز ہوکر اپنی عظیم مادر علمی سے وابستہ یادوں کو تازہ کریں۔

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر قمرالزمان نے کہا کہ یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریبات کو مثالی بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران مختلف قسم کے کھیل،کلچرل پروگرامز، سائنٹفک پوسٹرز گیلری کی نمائش ،کتاب میلہ، ثقافتی نمائش، محفل موسیقی اوراسی نوعیت کی دیگر رنگا رنگ ،پرکشش، خوبصورت و دلفریب سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 22 سی27 نومبر تک منعقدہ سلور جوبلی کی 6 روزہ تقریبات کی تمام تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرموجود ہیں۔ڈاکٹر قمرالزمان نے یونیورسٹی ایلومینائی کو سلور جوبلی تقریبات میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی مادر علمی سے جذباتی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام تقریبات میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کومنایا جانیوالا ایلومینائی ڈے بھی انتہائی یادگار ہوگا لہٰذا تمام ایلومینائی بغیر فیس کے ایلومینائی ڈے میںبھرپور شرکت یقینی بنائے تاکہ عظیم درسگاہ سے وابستہ یادوں کو تازہ کرنے سمیت ان تقریبات کو تاریخ سا ز بنانا یقینی ہوسکے۔