Author Topic: بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا کانووکیشن  (Read 332 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا کانووکیشن

طلباء قرآن، سنت رسولؐ اور فلسفہ اقبال پر عمل کریں، ریئر ایڈمرل (ر) ناصر محمود
سکول آف ہیومنٹیز اینڈ سوشل سائنسز، بحریہ یونیورسٹی ، اسلام آباد کیمپس کے 23ویں کانووکیشن کا انعقاد بحریہ یونیورسٹی آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ پرو ریکٹر (آر آئی سی)، بحریہ یونیورسٹی، ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) ناصر محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ڈی جی اسلام آباد کیمپس ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) نوید احمد رضوی، رجسٹرار، کموڈور شفقت آزاد، ڈین فیکلٹی آف ہیومنٹیز اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آدم سعود، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس ہیومنٹیز اینڈ سوشل سائنسز ، میڈیا سٹیڈیز، لاء، سائیکالوجی اور اسلامک سٹیڈیز بھی کانووکیشن کی اس تقریب میں شریک ہوئے۔
ڈی جی اسلام آباد کیمپس نے اپنے افتتاحی خطاب میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ 2007میں سکول آف ہیومنٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے آغاز سے ہی بحریہ یونیورسٹی مستقبل کے لیڈرز پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی۔23ویں کانووکیشن میں مختلف شعبہ جات کے 240طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی نے 11طلباء میں گولڈ میڈلزاور 10طلباء و طالبات میں سلور میڈلز تقسیم کیے۔مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل ناصر محمود (ریٹائرڈ) نے اپنے خطاب میں طلباء کو نصیحت کی وہ قرآن حکیم، سنت رسول اور فلسفہ اقبال پر عمل کرتے ہوئے جدید دور کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
 انہوں نے کہا جہاں آگے بڑھنے کے مواقع ہوتے ہیں وہاں کچھ مسائل بھی درپیش ہوتے ہیں جن پر ہم دیانتداری اور سنجیدگی سے محنت کرتے ہوئے قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے تلقین کی ان کا مستقبل پاکستان کے مستقبل سے جڑا ہے اس لئے انہیں اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے ہمیشہ اقبال کے فلسفہ خودی کو اپنانا چاہیے۔