Author Topic: شدید گرمی میں سکول میں چھوٹے بچوں کا برا حال  (Read 1205 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
شدید گرمی میں سکول  میں چھوٹے بچوں کا برا حال
اسلام آباد: شدید گرمی میں سکول کھولے جانے سے نجی اور سرکاری سکولوں میں چھوٹے بچوں کا شدید گرمی کی وجہ سے بُرا حال ہے۔
والدین کا مؤقف ہے کہ نجی سکولوں والوں نے فیسوں کی وصولی کے چکر میں اتنا دبائو ڈالا کہ حکومت چھٹیوں کے دنوں میں سکول کھولنے پر مجبور ہوگئی۔
نجی سکولوں کے مالکان نے سکول کھلتے ہی والدین کو فیس واؤچرز دینا شروع کر دیئے
جبکہ دوسری طرف سرکاری سکولوں میں سہولتوں کی عدم فراہمی نے صورتحال کو اور زیادہ سنگین کر دیا ہے
بعض سکولوں کے کمروں میں پنکھے تک نہیں۔ اگر ہیں تو کام نہیں کر رہے۔ اتنی شدید گرمی میں بعض سکولوں میں چھوٹے بچوں کو نکسیر پھوٹنے کی شکایات بھی ملی ہیں۔
راولپنڈی کینٹ اور شہر میں زیادہ تر نجی سکول پلازوں میں کھلے ہوئے ہیں جس پر کینٹ بورڈز والوں نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔
 پلازوں میں 3 سے 4 منزلوں میں چھوٹے چھوٹے کمرے بنا کر کلاسز جاری ہیں نہ پارکنگ کی جگہ ہے اور نہ ہوا دار کمرے ہیں جس سے معصوم بچے گرمی میں بیمار ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔
بعض بڑے نجی سکولوں نے خواتین اساتذہ کو شام سے گھروں سے آن لائن کلاسز لینے پر مجبور کر دیا ہے
صبح سارا دن سکولز میں کلاسز لینے کے بعد مالکان نے شام کو گھروں سے آن لائن کلاسز بھی لینے کی ہدایت کی ہے ۔
والدین نے وزیراعظم اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شدید گرمی کی وجہ سے چھٹیاں دی جائیں اور مالکان کے دبائو میں آئے بغیر فیصلہ کیا جائے۔