Author Topic: جامعات کو حکومت کی سالانہ گرانٹ میں کٹوتی،فپوا سا کا اظہارتشویش  (Read 430 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعات کو حکومت کی سالانہ گرانٹ میں کٹوتی،فپوا سا کا اظہارتشویش
کراچی: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن فپو اسا کے صدر ڈاکٹر سہیل یوسف نے جامعات کو حکومت کی جانب سے سے جاری کی جانے والی سالانہ گرانٹ میں کٹوتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ فپواسا کی پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ جامعات کی گرانٹس میں کٹوتی نے یونیورسٹیز کو دیوار کے ساتھ لگادیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو یونیورسٹیزکی بجٹ کی ضروریات سے مکمل طور پر آگاہ کرنے اور حکومت سے مطلوبہ بجٹ حاصل کرنےکے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کردار انتہائی مایوس کن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی باقاعدگی سے اپنے بجٹ میں سات اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ کیا کرتا ہے تاہم اس برس ناصرف اس سلانہ اضافے کو نظرانداز کیا گیا بلکہ بجٹ میں دس فیصد کی کٹوتی بھی کردی گئی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے یے فیسوں اور دیگر بڑھتے ہوئےاخراجات تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ بنیں گے۔ جو لوگ اس تعلیمی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں وہ ہمارے معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقے کے خلاف ہیں۔ فپواسا حکومت پاکستان سے یونیورسٹیوں کے بجٹ کی پالیسی پر نظر ثانی کی اپیل کرتی ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی 05 ستمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"