PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 23, 2020, 02:32:58 PM

Title: چھٹی تامیٹرک کی کلاسز شروع، پرائمری سکولز کب کھلیں گے
Post by: sb on September 23, 2020, 02:32:58 PM

چھٹی تامیٹرک کی کلاسز شروع، پرائمری سکولز کب کھلیں گے
لاہور: تعلیمی اداروں کی بندش ختم ہونےکا دوسرا مرحلہ،شہر بھرکے سرکاری و نجی سکولز مڈل کلاسز کے لئے کھول دیئےگئے، چھٹی سےآٹھویں جماعت کی کلاسسزآج سے شروع ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں تعلیم بحالی کےدوسرے فیزمیں چھٹی،ساتویں اورآٹھویں جماعت کےطلباء کی کلاسزکا اجراء آج سے ہوگیا ہے،سرکاری اور نجی سکولوں میں چھٹی جماعت سےلیکر میٹرک تک کی کلاسز شروع ہوچکی ہیں،جبکہ تیسرے فیز میں اکتوبر سے پرائمری کلاسزکے طلباء بھی سکول واپس آ جائیں گے۔دوسرے مرحلےمیں ملک بھرکے مڈل سکول بھی ایس او پیز کے مطابق کھول دیئےگئے،چھ ماہ سے بند سکول کھلنے سےلاکھوں بچوں کا تعلیمی سلسلہ ایک بار پھر سےشروع ہوگیا۔

چھٹی تا آٹھویں کی کلاسیں کب شروع ہونگی?وزیر تعلیم نے بتادیا
ملک بھرکےکالج ،یونیورسٹیزاور ہائی سکول کھلنےکے بعد مڈل سکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں،سکول کھلنے پر جہاں والدین نےاطمینان کا اظہار کیا ہے وہیں طلباء بھی پہلے دن سکول آنےپرخوش دکھائی دیئے، طلباء کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنےسے وہ اپنے امتحانات کی تیاری کرسکیں گے۔

اساتذہ کا کہنا ہےکہ تعلیمی اداروں کی بندش سےطلباء بھی گھروں میں بوریت محسوس کررہے تھے،حکومت کی جانب سےمڈل کلاسسز کا آغاز مثبت فیصلہ ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی