Author Topic: این ای ڈی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا آغاز  (Read 294 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

این ای ڈی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا آغاز

کراچی:جامعہ این ای ڈی اور تھر انسٹیٹیوٹ میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا، ٹیسٹ کے دوران کورونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔

جامعہ این ای ڈی کراچی میں کورونا ایس او پیز کے تحت انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، انتظامیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 6 روز کے دوران تین شفٹوں میں کیا جائے گا۔


دائود یونیورسٹی،پری انٹری ٹیسٹ کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پہلے دن ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا، انٹری ٹیسٹ میں 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت متوقع ہے۔

این ای ڈی کی 2097 اور تھر انسٹیوٹ کی 60 نشستوں کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، انٹری ٹیسٹ جامعہ کی 28 لیبز میں منعقد کیے گئے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ویب سائٹ پر مورخہ 18 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"