Author Topic: بورے والا میں انجمن طلبہ اسلام کا کارکن قتل  (Read 1414 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بورے والا میں انجمن طلبہ اسلام کا کارکن قتل
ملتان:نمائندہ پاک اسٹڈی : صوبہ پنجاب کے اہم شہر بورے والا میں الجنت ٹاؤن میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے ماں کے سامنے فائرنگ کرکے اس کے ایک بیٹے رحمان کوگولیاں مارکر قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا،
قتل ہونے والےشخص کی شناخت عبد الرحمان کے نام سے ہوئی جو انجمن طلبہ اسلام کا مقامی عہددار تھا۔ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا قتل  میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے افراد ملوث ہیں۔
 طلبا تنظیم اے ٹی آئی کے کارکنان اور ورثاء کانعش ملتان روڈ پر رکھ کر زبردست احتجاج کیا، ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہی، مظاہرین نے فرید ایکسپریس ٹرین بھی روک دی۔

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بورےوالا اے ٹی آئی کے طالب علم رہنما کے قتل میں سیاسی شخصیت ملوث ہے
انجمن طلباءاسلام اور متحدہ طلباءمحاذ کے مرکزی صدر رمیض حسن راجہ نے کہا کہ کہ ایم ایس ایف کے غنڈہ عناصر کے ہاتھوں ہمارے کارکن عبدالرحمن کا قتل اورانکے بھائی نعیب کو زخمی کرنے کا واقعہ دہشت گردی ہے

بورے والا میں اس(مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن) تنظیم کے جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں پر امن طلباء تنظیم کے کارکنان کے قتل اور اقدام قتل کے واقعات کے پیچھے جن سیاسی شخصیات کا ہاتھ ہے وہ شہر کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئےہیں ۔
انہوں نے اس سلسلہ میں کل مقامی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس بھی کی۔ یاد رہے گزشتہ روز طالب علم عبدالرحمن فائرنگ سے قتل کر دیا گیا تھا اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا تھا