Author Topic: آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات کا ہیوی میکینکل کمپلیکس ٹیکسلا کا دورہ  (Read 1354 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات کا ہیوی میکینکل کمپلیکس ٹیکسلا کا دورہ
پاک فوج کے زیر اہتمام گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات کو ہیوی میکینکل کمپلکس ٹیکسلا کا دورہ کرایا گیا جہاں طلبہ کو کمپلکس کے مختلف شعبوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے زیر اہتمام منعقدہ مطالعاتی دورے میں آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے ڈیڈھ سو سے زائد طلبہ کے گروپ میں طالبات کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔
طلبہ و طالبات کا ہیوی میکینکل کمپلیکس ٹیکسلا کا دورہ
دورے میں شریک طلبہ نے کہا کہ اس دورے سے جہاں پاک فوج کے اس اہم ادارے سے متعلق مفید معلومات ملی ہیں وہیں کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کو بھی آپس میں تبادلہ خیال کا اچھا موقع ملا ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج دفاعی ضرورتوں میں خود کفالت کی راہ پر گامزن ہے اور ہیوی مکینکیکل کمپلکس ٹیکسلا میں عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں اور پاک فوج نے انتھک محنت سے ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ان کامیابیوں کے پیچھے ادارے کا نظم و نسق، افرادی قوت کی تخلیقی صلاحیت،مخلصانہ محنت اور ایمانداری شامل ہے ۔

طلبہ نے دورے کا اہتمام کرنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید کا شکریہ ادا کیا اور دورے کو دفاعی ادارے کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کو سمجھنے سے متعلق انتہائی مفید قرار دیا۔

اس موقع پر سگنل بٹالین ایڈیٹوریم میں معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر راشد احمدنے حب الوطنی کے موضوع پر لیکچر دیا ،جس کے اختتام پر طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ آزاد کشمیر  ایڈیشن میں مورخہ 27 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"