Author Topic: صوبے بھر کی لائبریریوں کی آٹو میشن پر منتقلی شروع  (Read 240 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

صوبے بھر کی لائبریریوں کی آٹو میشن پر منتقلی شروع
لاہور: صوبے بھر کی لائبریریوں کی آٹو میشن پر منتقلی شروع ہوگئی ۔ لاکھوں کتابوں کے حوالے سے معلومات ایک کلک کی دوری پر ہونگی۔ تفصیل کے مطابق محکمہ آرکائیو اینڈ لائبریریز کی جانب سے صوبے بھر کی تمام 70 لائبریریوں کو آٹو میشن پر منتقل کرنا شروع کردیا گیا ۔ اس حوالے سے ڈی جی لائبریریز ڈاکٹر عاشہ کا کہنا ہے قاری تک کتابوں کی رسائی آسان بنانے کے لیے کام شروع کیا گیا ،70 لائبریریوں میں موجود لاکھوں کتابوں کے کیٹلاگ بنائے جارہے ہیں،محکمہ آرکائیو اینڈ لائبریریز اور پی آئی ٹی بی میں ایم او یو ہوگا ،منصوبے کے تحت 10 ہزار کتابوں کے کیٹلاگ مکمل کرلئے گئے ۔کونسی کتاب کہاں اور کس لائبریری میں ہے قاری کو صرف ایک کلک سے معلوم ہوسکے گا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 12 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"