Author Topic: آن لائن انٹری ٹیسٹوں کیلئے یو ایچ سی اورانجینئرنگ یونیوسٹی کا مشترکہ لا ئحہ عمل  (Read 282 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آن لائن انٹری ٹیسٹوں کیلئے یو ایچ سی اورانجینئرنگ یونیوسٹی کا مشترکہ لا ئحہ عمل
لاہور : میڈیکل اور انجنیئرنگ اداروں میں داخلوں کیلئے آن لائن انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے ۔ پروفیسر منصور سرور کا کہنا تھا کہ ساڑھے 33 ہزار امیدوار امتحانی کاپیوں کی بجائے کمپیوٹر پر ای کیٹ دیں گے جو 3 اگست سے 6 اگست تک منعقد ہو گا۔ انھوں نے بتایا کہ اصل ای کیٹ سے قبل رواں ماہ کے آخر میں امیدوار کی مشق کیلئے نقلی ٹیسٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور کمپیوٹر لیب کے اندر سماجی دوری کے اصولوں کا خیال رکھا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے آن لائن ایم ڈی کیٹ کے انعقاد پر غور کررہے ہیں اور اس حوالے سے یو ای ٹی کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انھوں نے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ثاقب محمود کو آن لائن ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے حوالے سے یو ای ٹی کے ساتھ مل کر ایک لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔ پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اس سال ایم ڈی کیٹ میں 80 ہزار امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔
/size]
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور کی ویب سائٹ پر مورخہ 17 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"