Author Topic: ماڈل یونیورسٹیز ایکٹ مسترد،کل سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان  (Read 846 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ماڈل یونیورسٹیز ایکٹ مسترد،کل سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
اکمل سومرو:فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس، ماڈل یونیورسٹیز ایکٹ مسترد جبکہ نو دسمبر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں فپوآسا پنجاب چیپٹر کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا،
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فپوآسا پنجاب چیپٹر کے صدر ڈاکٹر ممتاز انور چودھری نے کہا کہ نو دسمبر سے یونیورسٹیوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر ایک گھنٹہ کلاسز کا بائیکاٹ ہوگا، حکومت یونیورسٹیوں کی فنڈنگ اور اساتذہ کے ایشوز حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔
 ڈاکٹر ممتاز انور کا کہنا تھا کہ ٹیکس چھوٹ 40 فیصد سے کم کر کے 25 فیصد کرنے سے اساتذہ کی تنخواہوں میں کمی ہوگئی ہے، ڈاکٹر ممتاز انور نے بتایا کہ ہر بدھ کے روز کلاسز کا بائیکاٹ کر کے اساتذہ کالی پٹیاں باندھیں گے۔
 اس موقع پر یو ای ٹی کی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر امانت علی بھٹی نے کہا کہ چھ مہینے بعد یونیورسٹیوں میں مالی بحران پیدا ہونے والا ہے، یو ای ٹی نے قرض حاصل کر کے تنخواہوں کی ادائیگی کی ہے۔
 ڈاکٹر امانت علی بھٹی کا کہنا تھا کہ پروفیسرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد کمی ہو گئی ہے۔
 انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو انجینئر نگ الاﺅنس اور بیوروکریسی کی طرز پر ایگزیکٹو الانس بھی دیے جائیں
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 میں مورخہ 8 دسمبر 2019 کو شائع ہوئی