Author Topic: sri Lanka سری لنكا  (Read 1898 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
sri Lanka سری لنكا
« on: December 09, 2007, 08:45:31 PM »
 sriLanka سری لنكا

سری لنكا بحر ہند كا جزیرہ ہے اور براعظم ایشیا میں واقع ہے۔ سری لنكا كا پرانا نام سیلون

ہے۔ یہاں كا دارالحكومت كولمبو ہے۔ ملك كی زبان سنہائی ہے۔ تاہم انگریزی بولی اور

سمجھی جاتی ہے۔ تعلیم كی شرح ١٨ فیصد ہے۔ اس كے اہم شہروں میں سیلون ، جفنا،

گیلی، ٹرنكو مالی، كنكشن توداس، بھائی كولا، كینڈی، پٹالم، ماترا قابل ذكر ہیں۔

پچھلے وقتوں میں سری لنكا ہندوستان كا حصہ تھا۔ اب بھی ہندوستان كو كافی دخل ہے۔

ہندوستان كی فوجیں سری لنكا كے اندرونی معاملات كو چھیڑے بغیر فسادات كو كنٹرول

كرنے كے لیے رہ رہی ہیں۔ یہاں كی آبادی ایك كروڑ باون لاكھ سے زائد ہے۔ ملك میں ربڑ، ناریل

كا كوكونٹ، سویا بین، لونگ ، كالی مرچ، چاول، الائچی، چائے، گنا كثرت سے كاشت ہوتا ہے۔

پاكستان میں موجود سری لنكاكی ایمبیسی سے ویزا با آسانی مل جاتا ہے۔ بغیر ویزا بھی

جا سكتے ہیں۔

مندرجہ ذیل ممالك كے لوگوں كو ویزا كی ضرورت نہیں۔

آسٹریا، آسٹریلیا، بحرین، بنگلہ دیش، بلجیم، فرانس، اٹلی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، پاكستان،

فلپائن، انڈیا، عمان، سویڈن، تھائی لینڈ، كویت، جاپان، فن لینڈ، انڈونیشا، نیوزی لینڈ،

مالٹا، ملائشیا، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، یوگو سلاویہ، سپین ، ناروے، ملك كی

كرنسی روپیہ ہے LKR ۔ پاكستان ، انڈیا، ملك میں كرنسی محدود لا سكتے ہیں۔

شہریت حاصل كرنے كے لیے ضروری ہے كہ آپ كوئی ایسا كاروبار یا فیكٹری لگائیں۔ قانونی

طور پر آپ مل یا فیكٹری لگا سكتے ہیں۔ سری لنكن عورت سے شادی كرنے كے ایك سال

بعد آپ كو شہریت دے دی جاتی ہے۔