Author Topic: نویں ، دسویں ، گیارہویں ، بارہویں, متبادل امتحانی شیڈول تیار کرنے کا حکم  (Read 803 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
نویں ، دسویں ، گیارہویں ، بارہویں, متبادل امتحانی شیڈول تیار کرنے کا حکم
لاہور: ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تعلیمی بورڈز کو پوسٹ لاک ڈائون صورتحال دیکھ کر پلان تشکیل دینے اور پرچوں کی چیکنگ کیلئے بھی شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت پلان کیلئے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان سے مشاورت کی جائے ، پہلے سے منعقد کئے گئے پرچوں کی سکروٹنی کے سلسلے میں اقدامات سے بھی آگاہ کریں :نوٹیفکیشن

 ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد اور چیکنگ کیلئے متبادل شیڈول تیار کرنے کا حکم دے دیا،تمام تعلیمی بورڈز کو متبادل منصوبہ بندی کی ہدایات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،
جس میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ لاک ڈائون صورتحال کو دیکھتے ہوئے متبادل امتحانی شیڈول بنایا جائے ، نیز پرچوں کی چیکنگ کیلئے بھی شیڈول مرتب کیا جائے ، پلان کیلئے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان سے مشاورت کی جائے ،
مراسلے میں بورڈز کے حکام کو پہلے سے منعقد کئے گئے پرچوں کی سکروٹنی کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی آ گاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دسویں کے عملی اور نویں جماعت کے امتحانات ملتوی ہوئے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہی نہیں ہوسکے تھے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 12 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"