PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => BISE Hyderabad Board => Topic started by: AKBAR on May 10, 2010, 10:56:21 PM

Title: انٹر سال اول مسلم ہسٹری کے پرچے میں فرقہ وارنہ سوالات
Post by: AKBAR on May 10, 2010, 10:56:21 PM
انٹر سال اول مسلم ہسٹری کے پرچے میں فرقہ وارنہ سوالات

جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے انٹرمیڈیٹ مسلم ہسٹری پارٹ ون کے پرچے میں اشتعال انگیز سوالات شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت اوراس پرشدید غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ حیدرآباد کے چیئرمین پروفیسر فضل الحق سے ٹیلی فون پربات کی اورانہیں عوام کے جذبات سے آگاہ کیا اور ان کو بتایا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ مسلم ہسٹری پارٹ ون کے پرچے میں یہ سوال طلبہ سے پوچھے گئے ہیں کہ سانحہ کربلا کاواقعہ اسلام کے خوبصورت نام پر بدنماداغ ہے آپ اس بیان کو کس طرح حق بجانب قراردینگے‘مروان بن حکم کاکردار کارنامے بیان کریں۔

صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے بورڈ کے چیئرمین سے کہا کہ مسلم ہسٹری کے پرچے میں ایسے سوالات شامل کرنے سے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، لہذامسلم ہسٹری کے پرچے میں ایسے اشتعال انگیز سوالات شامل کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جس پر بورڈ کے چیئرمین نے صاحبزادہ زبیر کو یقین دلایاکہ میں اس کی انکوائری کرکے اس میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرؤنگا۔