Author Topic: نشتر میڈیکل یونیورسٹی کےطلبا کا وی سی آفس کے سامنے مظاہرہ  (Read 517 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کےطلبا کا وی سی آفس کے سامنے مظاہرہ
ملتان : نشتر میڈیکل یونیورسٹی کےطلبا نے ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن ریفارمرز کے ہمراہ مطالبات کے حق میں وی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پرطلبا نےچیف وارڈن کے خلاف نعرے بازی کی گئی
اورصدر وائے ڈی اے ریفارمرز ڈاکٹر زبیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم طلبا کے ساتھ ہیں، ڈاکٹر رانا ذیشان نے کہا کہ طلبا کے مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا گیا،ڈاکٹر سلمان لاشاری نے ایڈمنسٹریشن کو تنبیہہ کی کہ ریفارمرز ہمیشہ طلبا کی آواز بن کر نکلی ہے اور انہیں تنہا نہیں کریں گے ،سٹوڈنٹ رہنما عبدالقدوس نے بتایا
کہ نشتر ہوسٹل کی صفائی کے ابتر حالات سے طلباء سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ،شاہ نواز نے کہا کہ ہمارے ہاں 59 سرونٹ ہیں،محمد علی نے بتایا کہ سٹوڈنٹس سے ہر سال ٹیکس کی مد میں ہزاروں روپے ہوسٹل فیس لی جاتی ہے
 لیکن ہوسٹل کے میس کے چارجز تک بھی ہم سے لیتے ہیں ،عرفان ریاض نے بند میس ہالز کو کھولنے کی استدعا کی، مظاہرین نے کہا کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 28 فروری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"