PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on June 28, 2019, 02:40:39 PM

Title: بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فنڈنگ میں کٹوتی تعلیم دشمن اقدام ہے،محنتی
Post by: sb on June 28, 2019, 02:40:39 PM

بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فنڈنگ میں کٹوتی تعلیم دشمن اقدام ہے،محنتی
کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے حالیہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فنڈنگ میں کٹوتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن اقدام اور مطالبہ کیا کہ ملک کی ترقی اور قابل قیادت کےلئے ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی کے بجائے اضافہ، بہتر نتائج کےلئے میرٹ کو یقینی اور کرپشن فری اقدامات کئے جائیں، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فنڈنگ میں کٹوتی کا براہ راست اثر جامعات میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات سمیت محققین پر پڑے گاجبکہ اس سے اساتذہ و غیر تدریسی عملہ بھی متاثر ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ  جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 28جون 2019ء کو شائع ہوئی