Author Topic: الشفاء ٹرسٹ کراچی کی خصوصی اسکول اور بحالی مرکز کے خصوصی بچوں کے لئے تقریب منعقد  (Read 1122 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

الشفاء ٹرسٹ کراچی کی خصوصی اسکول اور بحالی مرکز کے خصوصی بچوں کے لئے تقریب منعقد
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الشفاء ٹرسٹ پی آئی اے کے زیر اہتمام خصوصی اسکول اور بحالی مرکز کے خصوصی بچوں کے لئے تقریب منعقد ہوئی۔ مینجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے کیپٹن محمد اعجاز ہارون اپنی بیگم اور بچوں کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الشفاء ٹرسٹ کو اسکول بلڈنگ پر کام شروع کرنے کا حکم دیا تاکہ خصوصی بچوں اور بچیوں کو ایک جدید اور خوبصورت تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے الشفاء ٹرسٹ انتظامیہ کو یقین دلایا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے الشفاء ٹرسٹ کے ملازمین اور اساتذہ کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان لوگوں کی ہی دعاؤں کی بدولت پی آئی اے نے پرانے فلیٹ کے ساتھ عالمی سطح پر سیفٹی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا ہوا ہے۔ اس موقع پر خصوصی بچوں نے خوبصورت ٹیبلو، قومی نغمے، مزاحیہ خاکے اور علاقائی لباس و ثقافت پر مبنی بہترین پرفارمنس پیش کیں۔ صدر الشفاء ٹرسٹ غزالہ راشد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ٹرسٹ کی مالی معاونت اور خصوصی توجہ پر پی آئی اے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ آخر میں خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کیپٹن محمد اعجاز ہارون و بیگم محمد اعجاز ہارون، بیٹا احمد علی ہارون اور بیٹی فاطمہ بتول ہارون نے بچوں میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی۔ بعدازاں مینجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے نے ٹرسٹ انتظامیہ کے ہمراہ اسکول کا تفصیلی دورہ کیا۔
شکریہ جنگ