PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 04, 2020, 01:42:32 PM

Title: شاہپورصدر:3سکولوں کے 150بچوں کے کورونا ٹیسٹ
Post by: sb on October 04, 2020, 01:42:32 PM
شاہپورصدر:3سکولوں کے 150بچوں کے کورونا ٹیسٹ
 فیصل آباد:تین سرکاری سکولوں کے 150بچوں کی کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگا۔ گرلز ڈگری کالج کی طالبات کے کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے پر اقدام اٹھایا گیا۔ کالج کی متاثرہ طالبات کے سیمپل دوبارہ لیے گئے ۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہپورصدر کی تین طالبات اور دو اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مزید 103طالبات کے نمونہ جات ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے جن میں سے 95کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 8نتائج کا انتظار ہے ۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مانگووال، بوائز ہائی سکول شاہ یوسف اور ایلیمنٹری سکول شاہپور کے 150طلبا و طالبات کے نمونہ جات حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے ۔ گرلز ہائی سکول مانگووال کی50میں سے 49طالبات کے رزلٹ منفی آئے اور ایک کا نتیجہ موصول نہیں ہوا۔
[/size][/right]
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی