PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => Medical College in KPK => Topic started by: AKBAR on December 29, 2021, 01:19:44 PM

Title: فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں واٹر پلانٹ نصب
Post by: AKBAR on December 29, 2021, 01:19:44 PM

فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں واٹر پلانٹ نصب
صوبائی دارلحکومت پشاور میں خواتین کی تعلیم وتر بیت کیلئے قائم قدیم اور تاریخی اہمیت کی حامل درسگاہ فرنٹیئر کالج برائے خواتین میں طالبات کو پانی کی مد میں درپیش دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا جس کے تحت کالج کے احاطے میں واٹر پلانٹ نصب کرلیاگیا۔اس موقع پر خاتون ایم پی اے عائشہ بانو مہمان خصوصی تھیں جنہوںنے فیتہ کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا۔
ان کے ہمراہ ڈبلیوایس ایس پی کے حکام ،فرنٹیئر کالج کی پرنسپل اوروائس پرنسپل سمیت بڑی تعدادمیںاساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر خطاب کے دوران ایم پی اے عائشہ بانونے موجودہ دور میں پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پانی ایک بڑی نعمت ہے ہمیں اس نعمت کا شکر اداکرکے اس نعمت کو ضائع کرنے سے دریغ کرناچاہئے ،انہوںنے کہاکہ حکومت کی اولین ذمہ دای ہے کہ شہریوں او رخصوصاًنئی نسل کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انتہائی خوشی ہوئی کہ فرنٹئیر کالج کی طالبات کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر پلانٹ نصب کیاگیاجس سے یقیناًطالبات کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔