Author Topic: میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں ظالمانہ اضافہ افسوس ناک ہے:پی ایم اے پنجاب  (Read 789 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
The brutal increase in the entrance test fees of medical colleges is unfortunate: PMA Punjab

میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں ظالمانہ اضافہ افسوس ناک ہے:پی ایم اے پنجاب
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کا ہنگا می اجلاس پی ایم اے ہاؤس لاہور میں پروفیسر ڈاکٹرتنویر انور کی زیرصدارت ہوا ۔
پی ایم اے پنجاب کی کال پر گزشتہ روزکو صوبہ بھر میں PMCاورNLE کے خلا ف شدید احتجاج ہوا۔
احتجاج میں میڈیکل پروفیشن کی تمام تنظیموں، ڈاکٹرز برادری اور میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل طلباء نے شرکت کی۔
جس کے بعد پی ایم اے کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
 حا لیہMDCAT کی فیسوں میں ظالمانہ اضافہ کونسل میں موجود اراکین کی آمرانہ سوچ کی عکا سی کرتا ہے۔
اگر24تاریخ کے اجلاس میں NLEسمیت ڈاکٹرز برادری کیلئے قا بل عمل اور قابل قبول فیصلے نہ ہوئے تو پی ایم اے پنجاب اپنا راست ا قدام اٹھا ئے گی۔
پریس کانفرنس میں صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر رانا سہیل جنرل سیکر یٹری پی ایم اے پنجاب ،ڈاکٹر کرنل غلام شبیر صدر منتخب اور دیگر موجود تھے۔