Author Topic: انسانی حقوق پر عوامی آگہی و شعور کے موضوع پر سیمینار  (Read 321 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

انسانی حقوق پر عوامی آگہی و شعور کے موضوع پر سیمینار
انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے پشاور میں انسانی حقوق پر عوامی آگہی و شعور کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام وزارت انسانی حقوق کے ریجنل آفس نے خیبرپختونخوا بار کونسل اور صوبائی ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے قانون و انسانی حقوق کے تعاون سے کیا تھا .تقریب میں ماہرین اور مقالہ نگاروں نے انسانی حقوق پر عوامی بیداری اور اس میں وکلاء و عدلیہ کے کردار کے علاؤہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اقدامات اور قانون سازی پر تفصیلی روشنی ڈالی
اور موضوع کی مناسبت سے مزید جامع تجاویز اور سفارشات پیش کیں پاکستان بار کونسل کے چیئرمین محمد فہیم ولی نے بحیثیت صدر محفل خطاب میں ملک بھر کی وکلاء برادری اور تنظیموں پر زور دیا کہ پاکستان میں حقوق انسانی کی صورتحال اور اس پر بیرونی دنیا میں قومی ساکھ کی بحالی کیلئے ایک طرف عوام کو بھرپور شعور دیں اور مظلوم کی ہر طرح داد رسی کریں تو دوسری طرف انسانی حقوق قوانین پر انتہائی سختی سے عملدرآمد میں عدلیہ سے مکمل تعاون کریں
تاکہ ہم بھی مہذب اقوام اور معاشروں کی فہرست میں اونچے درجے پر فائز ہوں خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین نعیم الدین خان اور پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر امجد علی خان مروت نے صدر مجلس سے اتفاق کرتے ہوئے انسانی حقوق پر وکلاء برادری کی عوامی بیداری مہم چلانے کا یقین دلایا
وزارت انسانی حقوق کے ریجنل ڈائریکٹر زاہد ریحان خان نیازی نے انسانی حقوق پر وفاقی جبکہ صوبائی ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے قانون و انسانی حقوق کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقصود علی اور محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام حسین غازی نے صوبائی حکومت کے اقدامات اور قانون سازی پر روشنی ڈالی نیز اس حساس موضوع پر قومی اور عالمی منظر نامہ پیش کیا اور اس حوالے سے میڈیا کے جاندار کردار پر روشنی ڈالی مقررین نے واضح کیا کہ انسانی حقوق قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے نتیجے میں ہمارے بیشتر معاشرتی جرائم اور مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے
تاہم کامیابی کا انحصار وکلاء برادری کی بھرپور فعالیت سے ممکن ہے کیونکہ انکی جڑیں عوام اور عدلیہ دونوں میں پھیلی ہیں مقررین نے اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا قومی امیج بہتر بنانے کیلئے تھنک ٹینک کے کردار کی ضرورت بھی اجاگر کی جبکہ اس موقع وزارت انسانی حقوق کی جانب سے مقررین میں بہترین مقالہ جات پر شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔