Author Topic: میٹرک کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ  (Read 321 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ک کےداخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا 
میٹرکلاہور بورڈ کے تحت 20 جنوری میٹرک کےداخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ،سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے میٹرک کے داخلوں کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضاء الرحمن کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے 18 جنوری سے سکول کھلیں گے،سکول بند ہونے کی وجہ سے طلباء کے کوائف اکھٹے نہیں کیےجاسکے۔انہوں نے لاہور بورڈانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہےکہ میٹرک اور انٹر کے داخلوں کے لئے تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع دی جائے ۔ان کاکہناتھا کہ تاریخ میں توسیع سےوالدین دُگنی فیس سےبچ سکیں گے۔کورونا کی وجہ سے پہلے ہی کاروباری حالات انتہائی خراب ہیں۔
واضح رہے کہ  سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی ایک مشکل حل کرنےپر غور کیاجارہا ہے،تعلیمی بورڈز میں داخلے بھیجنے کی پالیسی تبدیل کی جا رہی ہے۔ کالجوں میں طلباء کے ایسسمنٹ ٹیسٹ کے بغیر ہی بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے پیش نظر دسمبر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی تجویز ہے۔

پالیسی کے تحت بورڈ میں ریگولر داخلہ بھیجنے کے لئے دسمبر ٹیسٹ پاس کرنے اور 75 فیصد حاضری کی شرط عائد ہے۔ پالیسی میں نرمی کے بعد سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم تمام طلباء کے بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے حتمی منظوری حاصل کرے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
میڑک کے سالانہ امتحان ،فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
ملتان:میڑک کے سالانہ امتحان کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری ہے جبکہ تمام سکول 18جنوری سے کھلیں گے

جس پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام اس تاریخ میں توسیع کریں تاکہ سکول کھلنے کے بعد فارم جمع کرائے جاسکیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"