Author Topic: داود کالج کراچی کے پرنسپل کا تبادلہ منسوخ کیا جائے‘امتحانات کے بائیکاٹ کی وجہ سے  (Read 1743 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

داود کالج کراچی کے پرنسپل کا تبادلہ منسوخ کیا جائے‘امتحانات کے بائیکاٹ کی وجہ سےطلبہ کا مستقبل تاریک ہورہا ہے

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی لئیق خان‘ نصراللہ خان شجیع اورحمید اللہ خان ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ داود انجینئرنگ کالج کے پرنسپل کے غیر قانونی تبادلے کا فی الفور نوٹس لیاجائے۔انہوں نے کہاکہ داودانجینئرنگ کالج کے طلبہ کی ایک ہفتے کی کلاسز اور مڈٹرم امتحانات کے بائیکاٹ کی وجہ سے یہاں زیر تعلیم طلبہ کا مستقبل تاریک ہورہا ہے حکومت کو اس صورتحال کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے اور داود انجینئرنگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر نسیم کے غیر قانونی تبادلے کو منسوخ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیر تعلیم اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سراسر غیر قانونی اورغیر آئینی اقدامات اٹھا کر پرامن تعلیمی ماحول کو خراب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے کے اندر طلبہ اور اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف اگر احتجاج کررہے ہیں تو حکومت کافرض بنتا ہے کہ وہ غیر قانونی تبادلے کو منسوخ کرے۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"