Author Topic: سچوان یونیورسٹی کی جانب سے جامعہ کراچی کو7 ہزار ماسک فراہم  (Read 739 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
سچوان یونیورسٹی کی جانب سے جامعہ کراچی کو7 ہزار ماسک فراہم
کراچی : کراچی یونیورسٹی کلینک کو پیر کے روز چین کی سچوان نارمل یونیورسٹی کی جانب سے جامعہ کراچی کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے لئے 7000 سرجیکل ماسک بشمول 50 سے زائد این 95 ماسک فراہم کئے گئے۔
 مذکورہ ماسک جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان کے چینی ڈائریکٹر شاؤ پنگ سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد اور سینئر میڈیکل آفیسرجامعہ کراچی ڈاکٹر سید عابدحسن نے وصول کئے ۔
اس موقع پرکنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان کے پاکستانی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین خان بھی موجود تھے۔
 شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے چینی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑاہے، دیرینہ دوست ملک چین کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نہ صرف پاکستان کی بھرپور مدد اور اعانت کر رہا ہے بلکہ اس نے اپنے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم بھی پاکستان بھیجی ہے جو پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین دو ایسے ممالک ہیں جو دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں، دنیا بھر میں پاکستان اور چین جیسی مخلصانہ دوستی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات سے بھاگنے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 07 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"