Author Topic: سندھ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ تین فیصد اضافہ نمبر سے پروموٹ  (Read 1370 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Sindh Matric and Intermediate Students Promoted by 3% Increase Marks

سندھ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ تین فیصد اضافہ نمبر سے پروموٹ
سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ، طلبہ کو پروموٹ کرنے کا اعلان
کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر میٹرک اور انٹر بورڈز کے امتحانات منسوخ کردیے گئے۔
وزیر تعلیم سندھ نے طلبہ کو امتحان کے بغیر اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ پرانے نتیجے کی بنیاد پر نویں کا طالب علم دسویں اور دسویں کا گیارہویں کلاس میں چلا جائے گا۔
میٹرک کے طلبہ کا رزلٹ نویں جماعت اور انٹرکے طلبہ کا نتیجہ گیارہویں کے رزلٹ کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا۔
تمام طلبہ کے نمبرز میں 3 فیصد کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ پچھلے سال کسی پرچے میں فیل ہونے والوں کو اس مضمون میں پاسنگ مارکس دے دیے جائیں گے۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سندھ میں  میٹرک اور انٹر کے پرچے نہیں ہوں گے اور طلبہ کوپروموٹ کیا جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ سندھ حکومت کی تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے اور بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے لیکن طلبہ کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کے لیے قانون تبدیل ہوگا کیونکہ امتحانی بورڈ کے موجودہ قانون کے تحت طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کرسکتے۔
وزیرتعلیم سندھ نے بتایا کہ طلبہ کی پرسنٹیج تبدیل کی جائے گی تاکہ انہیں اگلی کلاس میں داخلہ لینے میں پریشانی نہ ہو۔
واضح رہے کہ سندھ میں اس سے قبل صرف پہلی سے آٹھویں کلاس کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا۔
وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو بند نہیں رکھا جاسکتا، بچوں کی تعلیم کو بھی دیکھنا ہے، اسی لیے کچھ دنوں میں آن لائن تعلیمی نظام کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر جیو نیوز کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 مئی 2020 کو شائع ہوئی