Author Topic: لاء انٹرنی فیل کرنے کے خلاف رٹ پر بارکونسل اور دیگر فریقین کو نوٹس  (Read 746 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
لاء انٹرنی فیل کرنے کے خلاف رٹ پر بارکونسل اور دیگر فریقین کو نوٹس
پشاورہائیکورٹ نے لاءگیٹ کے امتحانا ت میں40فیصدنمبر لینے والے لاءکے انٹرنی کوفیل کرنے کیخلاف دائر رٹ پر پاکستان بارکونسل سمیت دیگرفریقین کو نوٹسز جاری کردیئے اور جواب مانگ لیاہے۔
جسٹس عتیق شاہ اورجسٹس وقار احمد پرمشتمل دورکنی بنچ نے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈوکیٹ کی وساطت سے جواداللہ کی رٹ پر سماعت کی جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ درخواست گزار نے بھی دیگر انٹرنیز کی طرح لاگیٹ کا امتحان دیا،
 تربیت حاصل کرنے والے نئے وکلاءکیلئے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا اورپاکستان بارکونسل ، پنجاب بارکونسل اور کے پی بارکونسل نے ان امیدواروں کو پاس ڈکلیئر کیا
جنہوں نے لاءگیٹ کے امتحانا ت میں 40فیصد نمبر لئے تاہم درخواست گزار نے بھی 40فیصدنمبر لئے لیکن انہیں پاس نہیں کیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا بارکونسل نے آؤٹ آف کورس اوربعض غلط سوالات کیوجہ سے انٹرنیز لائرز کو ریلیف دیا ہے لہذا یہ ریلیف درخواست گزار کو بھی ملنا چاہیے ۔
دورکنی بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد پاکستان بارکونسل، کے پی بارکونسل اور ہائیرایجوکیشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے 27اگست تک جواب مانگ لیا۔