Author Topic: صوبائی وزیرتعلیم کا مختلف اسکولوں کا دورہ، ایس او پیز پر اظہار اطمینان  (Read 311 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

صوبائی وزیرتعلیم کا مختلف اسکولوں کا دورہ، ایس او پیز پر اظہار اطمینان
کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں تمام کلاسز کا پیر سے آغاز کردیا گیا ہے ہمیں امید ہے کہ تمام تعلیمی ادارے، اساتذہ کرام اور بالخصوص بچوں کے والدین حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دی گئی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔ تمام تعلیمی ادارے کلاس میں سماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں ۔ یہ بات انہوں نے پیر کوکراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز کے اچانک دورے کے موقع پر اسکول کے اساتذہ اور مختلف اسکولز میں موجود والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سعید غنی نے کہا کہ پہلے روز گو کہ حاضری کا تناسب کم نظر آیا ہے تاہم اسکولوں کی جانب سے جو ایس او پیز اپنائی گئی ہیں وہ تسلی بخش ہیں ،انہوں نے کئی اسکولوں میں ایک ہی کلاس میں زائد بچوں کو بٹھانے پر فوری طور پر بچوں کو دو کلاسوں میں منتقل کرنے کی ہدایات کیں ۔ اپنے دورے کے دوران صوبائی وزیر نے مختلف نجی اور سرکاری اسکولوں میں ایس او پیز کے اچھے طریقے سے اپنانے اور کلاس رومز میں سماجی فاصلہ سمیت سینیٹائزر، ماسک اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر اسکول کی انتظامیہ اور پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 29 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"