Author Topic: انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورشفاء انٹرنیشنل اسلام آباد میں مفاہمتی یاداشت  (Read 352 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورشفاء انٹرنیشنل اسلام آباد میں مفاہمتی یاداشت
 خیبرپختونخوا میں امراض قلب کے واحد ہسپتال پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی) نے صوبے کی عوام کو مزید بہتر صحت سہولیات دینے کے لئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئےجس کے تحت شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب پی آئی سی ہسپتال عملے کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے میں معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ دیگر شعبہ جات بالخصوص امراض قلب پر کام کیا جائے گا۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منعقد کی گئی پی آئی سی کی چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ اور شفاء انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر منظور ایچ قاضی نے یاداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر پی آئی سی کے سربراہ ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ نے کہا کہ امراض قلب کے حوالے سے پی آئی سی صوبے کا واحد ہسپتال ہے جہاں نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پڑوسی ملک افغانستان سے بھی بڑی تعداد میں لوگ مستفید ہورہے ہیں پی آئی سی کا نصب العین ہی یہی ہے کہ عوام کی ہر ممکن طور پر علاج معالجے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹر منظور ایچ قاضی نے بھی پی آئی سی کی کم وقت میں اپنی افادیت ثابت کرنے سے متعلق اظہار خیال کیا۔